کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی حامد شکیل صابر پر خود کش حملے کے بعد سے کوئٹہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ او ر منشیات قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق جمعرات کو چمن ہائوسنگ اسکیم میں ڈی آئی جی حامد شکیل صابر پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد سے سیکورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہےڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر ہفتے کی شب صدر ڈویژن پولیس نے ایس پی محمد طارق کی سربراہی میں سمنگلی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران چار سو گھروں اور فلیٹس کی سرچنگ کی گئی اس دوران دو افراد سے ایس ایم جی ٗ ایمونیشن اور چار کلو چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔