کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے لاپتہ افراد کی بازیابی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر وفاقی وصوبائی حکومتوں کے نمائندوں اور بیوروکریسی کی بریفنگ لینے کیلئے سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اہم اجلاس آج (پیر)کو سینیٹر نسرین جلیل کی سربراہی میں کوئٹہ میں ہوگا ،جبکہ کمیٹی کے ممبران 14نومبر بروزمنگل کو صوبے کی جیلوں میں قید مرد وخواتین اوربچوں کے بنیادی انسانی حقوق کا جائزہ لینے اور جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کے متعلق متعلقہ حکام کی بریفنگ کے بعد کمیٹی کے ارکان مچ جیل کا دورہ کرینگے۔