کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ فاروق فیض لہڑی نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے یہ باتیں انہوں نے سماجی کارکن غفار خان ہدہ اور محمد حسن سے گفتگو میں کہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ٹریفک مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن ٹریفک پولیس کی پوری کوشش ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قانون کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں اور ٹریفک قوانین کا احترام کریں انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام کر کے ہی ٹریفک مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے ۔