کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ سے زائد کی چرس اور چائے کی پتی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے قبضے میں لے لی تا ہم کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی۔کسٹم انٹیلی جنس عملے نے گزشتہ روز بلیلی کے قریب ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 220 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہونے پر قبضے میں لے لی جبکہ ایک اور گاڑی سے کوئٹہ لائی جانیوالی 10 بوری چائے کی پتی قبضے میں لی گئی، پکڑی جانے والی چرس اور چائے کی پتی کی مالیت تقریباً2 کروڑ25 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ تاہم چرس اور پتی لانے والے افراد گرفتار نہ ہو سکے۔