اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرآج نیب ریفرنسز میں حسین اور حسن نواز کے مقدمہ اور اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کریں گے،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسحق ڈار کی علالت کی وجہ سے وطن واپس نہیں ہوسکی لہٰذا عدالت میں پیشی بھی ممکن نہیں ہوگی۔
حسین اور حسن نواز کو 8نومبر تک عدالت پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی اب ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیا جائے گا ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حسین اور حسن نواز کے 6مختلف کمپنیوں میں شیئرز منجمد کرنے اور دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا حکم دیا تھا، ۔