کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورےکے موقع پر تمام شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ائیر پورٹ اور عالمو چوک پر تمام کاروباری مراکز بند کرادیئےگئے تھے،زرغون روڈ پر واقع نجی اسکولوں میں بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چٹھی تھی، وزیراعظم کی آمد کے موقع پرسیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور اسی بنا پر عالمو چوک ، ائیر پورٹ روڈ اور شیخ ماندہ وکلی گل محمد میں دکانیں بند کرا دی گئی تھیں،اسکے علاوہ زرغون روڈ اور ملحقہ ریڈ زون کے آس پاس کاعلاقہ بھی بند تھا ،جس کی وجہ سےعوام اور تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ بند ہونے کے باعث پشتون علاقوں سے آنیوالے لو گوں کو بھی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا۔