کوئٹہ (آئی این پی )پروفیشنل لائرز فورم کے ترجمان کےبیان میں لورالائی اور خضدار میں عدالت عالیہ کے سرکٹ بینچز کے قیام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ بلوچستان ایک وسیع و عریض صوبہ ہے اس فیصلے سے نہ صرف سائلین کی داد رسی ہوگی بلکہ انصاف کے حصول میں بھی آسانی ہوگی ، سرکٹ بینچز کے قیام کیلئے پروفیشنل لائرز فورم نے ہمیشہ آواز اٹھائی موجودہ حکومت نے اس حوالے سے عملی اقدام اٹھا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں ہم اس امید کااظہار کرتے ہیں بینچوں پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے لورالائی اور خضدار بینچز کو جلد ازجلد فنکشنل کیاجائے گا ۔