کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نےطویل عرصے سے اپنی غیر سنجیدہ اور مضحکہ خیز تقاریرا ور بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کو ’کامیڈی باکس‘ میں تبدیل کر رکھا ہے ، اب انہوں نےآلو سے سونا بنانے والی مشین کا شوشہ چھوڑ کر سوشل میڈیا کے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔
شو بز ہو یا سیاست، سوشل میڈیا پر صارفین کی نا ختم ہونے والی ٹوئٹس کا ایک سلسلہ جاری رہتا ہے،حال ہی میں بھارتی ریاست گجرات میں راہول گاندھی نے ایک تقریر کی ۔
یہ بھی پڑھئے:کرنسی نوٹ پالیسی، مودی راہول گاندھی کے مذاق کا نشانہ
تقریر میں انہوں نے آئندہ انتخابات کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے مختلف وعدوں پر اپنے خیا لات کے ذریعے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
’’ ایسی مشین لگاؤں گا، اِس سائیڈ سے آلو گھسے گا، اُس سائیڈ سے سونا نکلے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر راہول گاندھی کی مودی پر تنقید
صارفین نے تقریباً آدھے گھنٹے کی تقریر میں سے 20 سیکنڈ کے اس مزاح سے بھرپور کلپ کو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا۔
کلپ شیئر ہوتے ہی ٹوئٹر کامیڈی باکس بن گیا۔ایک صارف نے لکھا’’ دوستو اگلے مہینے میری بہن کی شادی ہے، جہیز میں بہت سارا سونا دینا ہے، آج ہی ہم بہت سارے آلو لے آئے ہیں۔
guys agle month meri sister ki shaadi hai dowry me bahut sara gold dena hai isliye aaj hi hum log aaloo le aaye hai mahine bhar me intezam ho jayega #prayforus pic.twitter.com/tArJYEf8Hx
— ㅤ ㅤㅤㅤㅤㅤㅤㅤㅤㅤㅤ (@firkiii) November 14, 2017
ایک صارف نے لکھا’’ آج میں نے ناشتے میں آلو کا پراٹھا کھایا، اب سونا بننے کا انتظار کر رہا ہوں ‘‘
I had Aaloo Ka Parantha today for breakfast. Waiting for it to convert into gold by end of the day. #ZomatoGold pic.twitter.com/Ghlbcr3rDL
— Faizan Patel (@faizanpatel) November 15, 2017
کچھ صارفین نے راہول گاندھی کو بھارت کا بہترین ’کامیڈین‘ بھی قرار دے دیا۔