• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر راہول گاندھی کی مودی پر تنقید

نئی دہلی(مانیٹرنگ سیل)پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کی سفارتی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔راہول گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی جی جلدی کیجئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دفعہ گلے لگانے کا وقت آگیا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ امریکی دوروں کے دوران بین الاقوامی میڈیا نے نریندر مودی کو کئی بار ڈونلڈ ٹرمپ سے بغلگیر ہوتے دکھایا تھا۔بے جی پی مخالف راہول گاندھی کا یہ پیغام سماجی رابطہ ویب سائٹ پر دھڑا دھڑ شئیر کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے ایک آپریشن کے دوران کینیڈین خاندان کی بازیابی کا امریکا نے خیرمقدم کیا تھا۔
تازہ ترین