اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اہم رن موٹروے پشاور اسلام آباد کے برہان انٹرچینج سے تھاکوٹ ایکسپریس وے حویلیاں تک چھ رویہ سگنل فری کا تعمیراتی کام 15 دسمبر 2017 تک مکمل کر کے رپورٹ کریں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ جن کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی بنک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نامزد کرایا ہے جہاں وہ عالمی بنک کے رکن آٹھ ممالک سے امور کے لئے عالمی بنک کے امور کے سربراہ ہونگے نے نیشنل ہائی وے ا تھارٹی کے عہدیداروں ٹھیکداروں کو برہان سے حویلیاں تک چھ رویہ ایکسپریس وے کی تعمیر بہر صورت 15 دسمبر 2017 تک مکمل کریں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چند روز قبل این ایچ اے کے چیئرمین کی بریفنگ کےد وران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہدایت کی کہ اگرچہ برہان حویلیاں 59 کلو میٹر طویل چھ رویہ ایکسپریس وے کا کام دو سال میں مارچ 2018 تک ہونا ہے مگر وہ این ایچ اے سے یہ کام 15 دسمبر 2017 تک مکمل دیکھنا چاہتے ہیں یہ چھ ر ویہ ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے دسمبر کے وسط میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کھولیں گے این ایچ اے کے چیئرمین اور حکام نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق 15 دسمبر 2017 تک ایکسپریس وے کی تکمیل کےلئے دن رات کام شروع کر دیا ہے۔