• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کام ادھورے،چارسدہ روڈ کے تاجروں کا اعلان احتجاج

پشاور(سٹی رپورٹر) پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے پر چارسدہ روڈ کے تاجروں نے ہفتہ کے روز چارسدہ روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ چارسدہ روڈ لنڈے سڑک کے قریب پختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے نالے کی مرمت کیلئے دکانوں اورہوٹلوں کے آگے گزرنے والے نالے کو 10 فٹ لمبا اور 10 فٹ چوڑا گڑھا کھودا اور دوہفتے گزرنے کے باوجود تاحال بند نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے اکثر راہگیر ‘ موٹر سائیکل سوار اور دیگر لوگوں کا گڑھا میں گرنا روز کا معمول بن گیا ہے جبکہ گڑھے کی وجہ سے راستہ مکمل بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان اوردیگر تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے باربار کی درخواستوں کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تاجر برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے معروف تاجررہنما تاج محمد نے 48گھنٹوں میں مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں چارسدہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کی دھمکی دیدی۔
تازہ ترین