• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹگرام چارسدہ قتل کیس کے ملزم کی عمر قید و جرمانہ کی سزا کالعدم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے بٹگرام چارسدہ قتل کیس میں ملوث ملزم کی عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاکالعدم قرار دیدی ‘ملزم کی جانب سے الطاف خان ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم ملزم فرمان سکنہ چارسدہ پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ بٹگرام چارسدہ کی حدود میں 8اکتوبر2013ء کو فائرنگ کرکے انورزیب کو قتل اور عاقب کو ز خمی کیاتھاماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی جس کیخلاف اس نے پشاورہائیکورٹ میں اپیل دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پراپیل منظورکرلی ۔
تازہ ترین