• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کانگریس میں سات سو بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

Us Congress Approved 700 Billion Dollars Defence Budget

امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا۔ سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے بعد بل کواب امریکی صدر ٹرمپ کی منظوری درکار ہوگی ۔

US-Budget222

امریکی کانگریس نے جمعہ کو آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد حتمی منظوری کیلئے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے چھبیس بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم پندرہ فیصد زائد ہے۔

US-Budget333_1

اس بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین