• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی سرگرمیوں کیلئےسیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ضروری ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کیڈا) کے صدر محمد رضوان عرفان نے کہاہے کہ کراچی کی معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ بھی ضروری ہے ، تاجر برادری کراچی کے امن و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے۔ رضوان عرفان نے کہاکہ کراچی پاکستان کی معیشت کا حب اورانتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے اور یہ معیشت کا حب ہے چونکہ کراچی نہ صرف ریونیو کا 70فیصد ادا کرتا ہے بلکہ پورا پاکستان ہی کراچی کی وجہ سے چلتا ہے اس لئے معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے کراچی میں امن کے قیام کیلئے مستقل بنیادوں پرجرائم کا خاتمہ اوربھتہ خوری جیسے مسائل حل ہونا چاہئیں جس کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے تاجربرادری عرصے سے اپنی تشویش سے حکومت کو آگاہ کرتی رہی ہے۔ کیونکہ انفرااسٹرکچر، پانی ، بجلی کے مسائل اور اسٹریٹ کرائم کے ساتھ عوام اور تاجربرادری عدم تحفظ کا شکار رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں تو برآمدات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ملک میں معاشی انقلاب آ سکتا ہے۔
تازہ ترین