کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہٹانے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی ہے ۔ یہ قرار داد تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے جمع کرائی ۔ قرار داد جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے ۔ حیرت کی بات ہے وزیر خزانہ لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں مگر وزارت خزانہ پر کوئی توجہ نہیں ہے ۔