اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کے حکم پر عاصم احمد بنیادی سکیل نمبر 20 نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس ملتا ن کا عہدہ چھوڑ کر چیف کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ لاہور کا عہدہ سنبھال لیا ہے بنیادی سکیل نمبر20 کے ان لینڈ ریونیو سروس عہدیدار احسن رضا چوہدری نے فیصل آباد کے ریجنل ٹیکس آفس (جھنگ) کا چارج لے لیا ہے بنیادی سکیل نمبر اٹھارہ کی مس مہوش شاہ نے ڈپٹی کلکٹر ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آپریزمنٹ کراچی کا چارج دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف پورٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔