نوشہرہ ( نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اسمبلیوںکی آئینی مدت پوری ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی۔ کیونکہ وفاق میں حکومت نا م کی کوئی چیز نہیں ہے۔وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں،ایسا نہ ہو کوئی تیسری قوت آجائے ،عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ درست ہے،،اسمبلیوں کی آئینی مدت پوری ہوتی نظر نہیں آرہی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اکیلے ہی حکومتی امور نمٹار ہے رہے ہیں دیگر وفاقی وزراء سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خاندان کو احتساب سے بچانے کی کوششوںمیں لگے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان جو قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ بالکل درست اور صحیح ہے۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی تیسری قوت آجائے۔ ہم کسی بھی غیر جمہوری اقدام کا ساتھ نہیں دیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوچاہیے کہ وہ اسمبلیاں تحلیل کردیں۔ ہمارا بھی یہ مطالبہ ہے کہ ملک میں بے رحمانہ احتساب کیا جائے اور سب کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ٹیکنکوکریٹ کی حکومت کے حوالے سے مجھے کوئی معلوم نہیں اورا ئین میں بھی اسکی کوئی گنجائش نہیں ہے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کے حقوق ،بجلی اور گیس کے خالص منافع سمیت تمام حقوق کا مطالبہ کیا ہے اور وزیر اعظم سے کہاہے کہ اٹھ ماہ سے ہمیں اپنا حق نہیںمل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے 10 دسمبرتک صوبے کے واجبات ادا کرنے کاوعدہ کردیا ہے۔