• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں افتخار 26نومبر کو لورالائی میں جلسے سے خطاب کرینگے

کوئٹہ (آ ن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین 26 نومبر کو لورالائی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے پارٹی نے ہمیشہ فاٹا خیبرپختونخوا انضمام ‘ سی پیک منصوبے میں پشتون علاقوں کو شامل نہ کرنا نادرا کا پشتون عوام کیساتھ ناروا سلوک اور امن وامان کی خراب صورتحال پر ہمیشہ اپنا موقف پیش کیا ہے حکمران امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ میاں افتخار حسین بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں دورہ کررہے ہیں جہاں پر پشتونوں کے مسائل ہی مسائل نظر آتے ہیں اور ان کا دورہ کوئٹہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ میاں افتخار حسین نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق اور جدوجہد کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
تازہ ترین