• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر،خبیرپختونخوامیں بارش،کاغان میں برف باری

آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں کہیں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اورکہیں موسم ابرآلود ہے،لوگوں نے سردی سے بچنے کےلیے گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا ہے۔

کوٹلی آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ گلگت بلتستان میں بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت اور بٹو گاہ ٹاپ پر ہلکی برفباری ہورہی ہے جبکہ گلگت،اسکردو اور استور سمیت مختلف شہروں میں کہیں کہیں موسم ابرآلود ہے۔

مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے،کاغان اور ناران سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔

ایبٹ آباد،بنوں،سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے،سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی صبح اور رات کے وقت موسم سرد ہوجاتا ہے۔

 

تازہ ترین