• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی مذہبی تنظیم کا احتجاج، ٹریفک کی روانی متاثر

Karachis Religious Organization Protests Traffic Flow Affected

کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی تنظیم کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ،جس کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت فیض آباد میں جاری دھرنے کی حمایت میں نمائش چورنگی پر دھرنا دیا جارہا ہے ،شرکاء نمائش چورنگی سے ایم اے جناح روڈ جانے والے ٹریک پر بیٹھے ہیں۔

جامع کلاتھ سے نمائش آنے والے روڈ کو پولیس نے امام بارگاہ علی رضا کے قریب رکاوٹیں لگاکر بند کردیا ہے ۔

شرکاء کا کہناہےکہ جب تک فیض آباد میں دھرنا جاری ہے کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ سے ٹریفک کو سولجر بازار اور گارڈن کی طرف بھیجا جارہاہے ، گرومندر سے آنے والے ٹریفک کو کوریڈور تھری کی طرف بھیجا جارہا ہے ۔

دھرنے کے باعث نمائش چورنگی کے اطراف گرومندر، پریڈی اسٹریٹ، شارع قائدین اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے ،، دفاتر اور دیگر کاموں سے گھرواپس جانے والے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں کرنے پر مجبور ہیں ۔

تازہ ترین