• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاخصوصی انٹرویوآج”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا

کراچی (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور مولانا فضل الرحمان کے فاٹا انضمام پر اختلافات برقرار ہیں۔ ہم مولانا فضل الرحمان کو فاٹا انضمام پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نہ پہلوان ہیں، نہ صدر اور نہ ہی وزیراعظم کہ اگر حکومت کوئی فیصلہ کرلے تو وہ اُن کے راستے میں کھڑے ہوجائیں۔ اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیا حکومت اپنے تمام کام مولانا فضل الرحمان سے اجازت لیکر کرتی ہے؟۔ میں حیران ہوں کہ حکومت فاٹا انضمام کے حوالے سے اپنا وعدہ کیوں نہیں نبھاتی؟۔ تلخ و شیریں سوال و جواب پر مشتمل سراج الحق کا خصوصی انٹرویو ناظرین سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں اتوار کی شب 10 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔
تازہ ترین