• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ٹی پی فائنلز، ڈیوڈ گوفن نے راجر فیڈرر کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

لندن (نیوزڈیسک)ڈیوڈ گوفن سات بار چیمپئن راجر فیڈرر کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ لندن میں جاری سال کے اختتامی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے 19گرینڈ سلیم کے فاتح سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6، 6-3 اور 6-4سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ گوفن کی یہ فیڈرر کے خلاف سات میچ کھیل کر پہلی کامیابی ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں ڈیوڈ گوفن کو بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کے چیلنج کا سامنا ہوگا جنہوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے جیک سوک کو شکست دی۔
تازہ ترین