• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر دفاع خرم دستگیر وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر دفاع خرم دستگیر خان آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ26نومبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف بننے والے اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس کانفرنس میں رکن ممالک کے 41 وزرائے دفاع اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر سائیڈ لائینز پر دیگر ممالک کے وزرائے دفاع اور سعودی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین