• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گدھاگاڑی سے تصادم میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق، دیگر واقعات میں 4 افراد ہلاک

جیکب آباد+پنوعاقل+پڈعیدن(نامہ نگاران) گدھا گاڑی سے تصادم میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر واقعات میں 4؍افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد۔ صدر تھانہ کی حدود میں مقامی پیٹرول پمپ کے قریب اتوار کی صبح تیزرفتار موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 16سالہ محمد یوسف جویو جاں بحق ہوگیا۔ پنوعا قل میں دو مختلف ٹریفک حا دثات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا واقعہ پنوعا قل سےپانچ کلومیٹر دورسیلرو بس اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مو ٹر سائیکل سوار غلام نبی ولد عالم سیلرو روڈ پار کر نے کے دوران نا معلوم گا ڑی نے ٹکر ما ردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیاجب کہ دو سرا واقعہ گا ؤں ریڈھی میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر یا سین اور ایک نامعلوم نو جوان مو قع پر جاں بحق ہو گئے جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کار ر وائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔پڈعیدن۔کنڈیارو میں چار روز قبل روہڑی کینال میں کود کر خود کشی کرنے والے کوڑل منگریو کی لاش دالی کے قریب ملی ۔لاش پولیس نے تحویل میں لیکر اسپتال منتقل کی ۔
تازہ ترین