• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم قومی ہاکی ٹیم کی ناکامی کا نوٹس لیں، سابق اولمپئینز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کی لگاتار ناکامی پر سابق کھلاڑیوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے پی ایچ ایف کے عہدے داروں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق سکریٹری اولمپئن رائوسلیم ناظم نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بین الاقوامی سطح پر قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کانوٹس لے کر فیڈریشن کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے قومی ہاکی کھیل کو مزید تباہی سے بچایا جائے،کھلاڑیوں کے انتخاب میں جب تک پرچی سسٹم کو ختم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ملک میں ہاکی کا کھیل ترقی نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ حافظ عمیر علی(گول کیپر)،محمد توثیق، علیم بلال اور سابق کپتانحسیم خان کو جان بوجھ کرنظر انداز کیا گیا ہے اور سنیئر کھلاڑیوں کو ملکی مفاد کے برخلاف غیر ملکی لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی، سابق ہاکی اولمہئن انجم سعید نے کہا ہے کہ موجودہ عہدے داروں نے اس کھیل کو مذاق بنادیاہے ، قومی ٹیم کی کار کردگی اب جاپان سے بھی گئی گذری ہوگئی ہے، فیڈریشنکے حکام بری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین