کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم حافظ خالد الرحمن شاہوانی صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کی طرف سے پشین میں محفل حسن قرات کا انعقاد کیاجائےگا جس کیلئے مختلف دینی مدارس کو محفل حسن قرات میں شرکت کی دعوت دی جائیگی اور اس محفل میں مدارس کے طلباء کے درمیان حسن قرات کا مقابلہ ہو گااور کامیاب طلباءکو انعامات بھی دیئے جائینگے اس پروگرام میں خصوصی طورپر جماعت اسلامی کے صوبائی ذمہ داران شرکت کرینگےاجلاس سے امیر صوبہ جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان مولانا امداد الحق اورمنتظم کوئٹہ نے بھی خطاب کیا۔