• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی فلم ڈاؤن سائزنگ کا نیا ٹریلر آ گیا

کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈسا ئنس فکشن فلم ڈاؤن سائزنگ کا نیا ٹریلر سامنے آگیا۔

سائنس فکشن فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم ڈاؤن سائزنگ کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ایلکژینڈر پین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنزکی عکاسی گئی ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کربہتر زندگی گزار سکتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون، کرسٹین وگ، کرسٹوفر والٹز، ایلک بیلڈون، نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔

میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین