• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول تبدیل

فیصل آباد(اے پی پی )فیصل آباد میں منعقد ہونے والی 40 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ قبل ازیں شیڈول کے مطابق یہ قرعہ اندازی یکم دسمبر بروز جمعہ کو فیصل آباد میں منعقد ہونا تھی لیکن یکم دسمبر بروز جمعہ کو 12ربیع الاول کی عام تعطیل ہونے کے باعث یہ قرعہ اندازی ملتوی کر دی گئی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ چونکہ ہفتہ و اتوار کو بینکوں کی چھٹی ہوتی ہے اس لئے اب یہ قرعہ اندازی 4دسمبر بروز پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں صبح 10بجے منعقد ہو گی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 31 ویں اور مجموعی طور پر 72 ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام ساڑھے7کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ڈھائی کروڑروپے کے تین اور تیسرا انعام 5 لاکھ روپے کے 1696 انعامات ہیں۔
تازہ ترین