• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروکاری کا الزام، خاتون اور ایک نوجوان قتل، مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی

خیرپور + ڈھرکی +شہدادپور (بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران) کا رو کاری کا الزام،خا تو ن اور ایک نو جو ا ن قتل، مختلف حا د ثا ت میں 2 ا فراد ہلا ک ،15 زخمی۔ خیرپورحادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد جانبحق 13زخمی ہو گئے پہلا حادثہ کوٹ ڈیجی کے قریب مہرانو لنک روڈ پر ہوا جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 13سالہ میر حسن بڑدی موقع پر جانبحق جبکہ کلثوم اور عاصمہ شدید زی ہو گئے ۔ دوسرا حادثہ فیض گنج کے علاقے اکری کے قریب ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں کےدرمیان آمنے سامنے سے تصا د م کے نتیجے میں نوجوان نہال خان بھٹی موقع پر جانبحق جبکہ 3افراد محمد یوسف،علی ڈنو اور اصغر ملک زخمی ہو گئے۔ دریں اثناء خیرپور لاڑکانہ روڈ اگڑا روڈاور راضی ڈیرو روڈ پر ہونے والے حادثات میں 8افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو لاڑکانہ ،گمس اورخیرپور اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ۔ ڈھرکی بیروٹا گاؤ ں کے رہائشی ایک شخص ارباب شرنے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور گاؤں کے ایک نوجوان رکن شر کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کر کے ہلاک کر کے ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں مقتولین کی لا شو ں کو اپنی تحویل میں لے کر سول ا سپتال پہنچایا۔ شہدادپور ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جہانزیب بھنبھرو شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کےلیئے سمس اسپتال لایا گیا علاوہ ازیں گاؤں محمد اسماعیل مگسی میں گندم کی گاشت کےلئے ٹریکٹر چلانے پر جھگڑا ہوگیا جس پر حاکم مگسی اور ایوب مگسی کے حملے سے نبی بخش زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین