• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی اے انتخاب زیر التوا،امور عبوری سیٹ اپ کے پاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بدھ کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے لیکن ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا ریجن بدستور عبوری انتظامی سیٹ اپ کے ذریعے چل رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایجوڈی کیٹر جسٹس (ر) فضل میراں چوہان کے پاس کے سی سی اے زو ن دو کا کیس بدستور زیر سماعت ہے۔ زون دو کے سابق صدر جاوید احمد خان کی دوہری شہریت کو افضل شیری نے چیلنج کیا ہوا ہے۔ زون دو کے کیس کی وجہ سے کے سی سی اے کے انتخابات التواء کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زون دو کے کیس کی اگلی سماعت تیس نومبر کو ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ سماعت میں جاوید احمد خان کے وکیل حفیظسعید کیس پر جرح کرنا چاہتے تھے لیکن افضل شیری کے وکیل زاہد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے اس کیس میں تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ جبکہ پی سی بی کے وکیل کسی اور مصروفیت کا بہانہ بناکر چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید احمد خان کے وکیل نے کہا کہ میں کراچی سے آیا ہوں اور چاہتا ہوں کہ کیس کو آگے بڑھایا جائے لیکن وکلاءکیس کو آگے نہ بڑھا سکے۔ جاوید خان کی شہریت کے معاملے پر کیس سامنے آنے سے پہلے پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے جاوید خان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ لیکن افضل شیری نے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے بورڈ آف گورنرز سے اپیل کی ہوئی ہے۔ اس کیس کی پہلی سماعت 22 ستمبر کو تھی۔
تازہ ترین