• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک ، ٹرین میں چوہے نے مسافروںکو ڈرادیا

نیویارک(جنگ نیوز) نیویارک کی ٹریک میں چوہے نے کھلبلی مچادی،چوہے نے ٹرین میں موجود مسافروں کو ڈرادیا۔نیویارک کی ٹرین میں ایک چوہا بن بلائے مہمان کی طرح ایک ڈبے میں داخل ہوگیاجس کے باعث ٹرین میں کھلبلی مچ گئی جبکہ کچھ مسافر تو ایسے خوفزدہ ہوئے کہ ٹرین کی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے۔چوہا ایک جگہ سے دوسری جگہ سیٹوں کے نیچے دوڑتا رہا اور لوگ خود کو بچاتے رہے،یوں ایک چوہے سے خوفزدہ ہوتے مسافروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
تازہ ترین