• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور نے مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تحقیقات شرو ع کر دیں

لاہور (نیوز رپورٹر) قومی احتساب بیورو نےمختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تحقیقات شرو ع کر دی ہیں ۔ نیب لاہور کی طرف سے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو مراسلہ ار سال کیا گیا ہے کہ وہ 22نومبر کو صبح 10 بجے سپارکو گروپ، بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی، انہوئی کنسٹرکشن گروپ کی طرف سے اراضی کی خرید و فروخت کے بارے میں تمام متعلقہ ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔ نیب حکام نے مراسلہ میں کہا ہے کہ پی ایل ڈی سی کے آشیانہ اقبال لاہور منصوبہ کے تحت 3 کمپنیوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی تمام مصدقہ دستاویزات پیش کریں۔مراسلے میں ایک ایسی ہاؤسنگ سوسائٹی بھی شامل ہےجس کی ملکیت ندیم ضیاء اور علی سجادکے نام سے ظاہر کی گئی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ اس کے پیچھےایک سر گرم وفاقی وزیر کا نام بھی آتا ہے۔
تازہ ترین