• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناسا کامریخ مشن 2020 کے لیے پیرا شوٹ کا تجربہ

خلائی تحقیق ادارہ ناسانے’ مارس مشن 2020‘کے لیے تیار کیے گئے پیرا شوٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا۔

Nasa 01_l

امریکی خلائی ادارے’ نیشنل ایروناٹیکل اینڈ اسپیس ایجنسی ‘(ناسا) ’مارس مشن 2020‘ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے اسی سلسلے میں ناسا نے ایک سپرسونک لینڈنگ پیراشوٹ کا پہلا تجربہ کیاجو کامیاب رہا۔

nasa 02_l

یہ مریخ پر پیراشوٹ بھیجنے کا دوسرا کامیاب تجربہ ہے اس سے قبل 2012 میں ایسا ہی تجربہ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا۔ ناسا کی جانب سے دوسرا تجربہ ’مارس مشن 2020‘ کے لیے کیا گیا ہے ، جو اس مشن کا پہلا تجربہ ہے۔

nasa 03

راکٹ کی شکل کا یہ پیراشوٹ سیارے مریخ پر جہاز اتارتے وقت اس کی تیز رفتار کو کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوگا۔

ناسا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے کامیاب تجربے کے بعد اس مشن کا دوسرا تجربہ 2018 میں کیا جائے گا۔

تازہ ترین