• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی میگزین فوربز نے زیادہ کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کردی

امریکی میگزین فوربز نے2017میں سب سے زیادہ کمانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بیونسے سب پر بازی لے گئی ہیں۔

36سالہ امریکی گلوکارہ بیونسے 105ملین ڈالر کما کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے اپنے کنسرٹ ٹور ی ریکارڈ کامیابی کے ذریعے لاکھوں ڈالر کمائے۔

29سالہ گلوکارایڈیل 69ملین ڈالر کے ساتھ اس فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جنہوں نے اپنے البم 25سے دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی ۔تیسرے نمبر پر27سالہ امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اسی فہرست میں170ملین ڈالر کے ساتھ ٹاپ کیا تھا تاہم اس سال صرف44ملین ڈالر کمائے اورفہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر معروف گلوکارہ سیلین ڈیون براجمان ہیں جنہوں نے 42ملین ڈالرکی کمائی کی۔

واضح رہے کہ فوربز میگزین نے یہ فہرست گلوکاروں کی جون2016سے جون2017تک کمائی کے تحت مرتب کی گئی ہے ۔

تازہ ترین