• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکیس نومبر کی کارروائی پارلیمانی تاریخ کاسیاہ باب ہے،طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 21 نومبر کی کارروائی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور سیاہ باب ہے ،نا اہل کو اہل بنانے والی قانون سازی قابل مذمت اور باعث شرم ہے ، کیا قائد اعظم ؒ نے لٹیروں کو تحفظ دینے کیلئے پارلیمانی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی تھی ۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ موجودہ متعفن اور گلا ،سڑا نظام صرف منی لانڈرنگ کرنے ،عدالتوں کو گالیاں دینے کا محافظ نظام بن کر رہ گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایماندار،صادق اور امین قیادت نے بنایا جسے بدعنوان سیاسی عناصر نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عوام،آئین،جمہوریت ،اخلاقی اقدار کی بجائے ایک کرپٹ خاندان کے محافظ ہیں۔
تازہ ترین