کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر قومی ہاکی ٹیم کی انتظامیہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد کھوکھر نے جونیئر کھلاڑیوں کے لئے غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ کیا ہے البتہ سینئر ہاکی ٹیم کے لئے ملکی کوچ پر انحصار کیا جائے گا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لئے سابق ہاکی اولمپئنز قمر ابراہیم، سمیر حسین، ناصر علی، منصور احمد کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے ۔ سابق کپتان اصلاح الدین کومنیجر مقرر کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف نے غیر ملکی کوچ سے اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دلانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی بعض تبدیلیوں کا امکان ہے اور اس میں ایک سے دو نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔