• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمریت کے کالے قانون کو شکست، عوام، پارلیمان کی فتح ہوئی ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،خصوصی رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آمریت کے کالے قانون کو شکست، عوام، پارلیمان کی فتح ہوئی، جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھٹو کی روح کو پی پی نے اپنے ہاتھوں سے دفنایا، سیاسی ٹیسٹ ٹیوب بیبیز اب پیدا نہیں ہوں گے، تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج آمریت کے دور کے کالے قانون کو شکست ، پاکستان کے عوام اور پارلیمان کی فتح ہوئی ہے، ثابت ہو گیا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہ وہ ہونگے جنہیں عوام اور سیاسی جماعتیں نامزد کریں گی، گنتی کا راگ الاپنے والوں کو شکست ہوئی، آمرانہ ادوار کی بھٹکتی ہوئی روحوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، جمہوری نظام کمزور کرنے والے کالے قوانین کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، پیپلز پارٹی نے بھٹو کی روح کو تڑپا دیا، عمران صاحب امپائر کی انگلی پر کھیلنے کے عادی ہے،منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو شکست ہوئی، مخالفین کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہو رہی ہے، آج پارلیمنٹ نے وہ نظارہ دیکھا ہے کہ (ن) لیگ ایک گھر ہے، ایک خاندان ہے جس کے سربراہ نواز شریف ہیں، مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور یکجان ہے، عمران خان پہلے نواز شریف سے خوفزدہ تھے اب مسلم لیگ (ن) سے خوفزدہ ہیں، آج سے افواہ سازوں کی اپنی الٹی گنتی شروع ہو گی۔
تازہ ترین