• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھا بل تیار،جانوروں کے بھی بنیں گے شناختی کارڈ

Animated Bulls Animals Will Also Be Identifiable Cards

پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے جانوروں کے تحفظ کیلئے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

جانوروں کیلئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔

Unique-Bill_01

جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی۔

کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔

ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائے گا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔

لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفیئر اور نیوٹریشن پر کام کرے گی جبکہ قصابوں کی تربیت اور ان کی رجسٹریشن ہوگا۔

تازہ ترین