• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور سینیٹر حافظ حمد اللہ میں تلخ کلامی

Exchange Of Hot Word In Chairman Senate Raza Rabbani And Senator Hafiz Hamdullah

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور جمعیت علما ء اسلام ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ میں سینیٹ اجلاس کے دوران تلخ کلامی بڑھ گئی ۔

سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر جے یوآئی کے حافظ حمد اللہ بپھر گئے ۔

چیئرمین سینیٹ کے بار بار روکنے کے باوجود جے یوآئی سینیٹر نے بولنا شروع کردیا ،جس پر رضا ربانی نے حمد اللہ کو کئی بار بیٹھے کی ہدایت کی پر وہ نہ مانے۔

چیئرمین سینیٹ نے بات نہ ماننے پر حافظ حمد اللہ کو ایوان سے چلے جانے کا کہہ دیا ،جس پر جے یو آئی سینیٹر غصے میں ایجنڈے کی کاپی پھاڑ کر ایوان سے چلے گئے ۔

تازہ ترین