• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ،اصلاح الدین الیون کی کامیابی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرسید احمد خاں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں سے بھی خاصی دلچسپی تھی، ان خیالات کا اظہار چانسلر سرسیّد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جاوید انوار نے سرسیّد احمد خان کے دو سوسالہ جشن ولادت کے سلسلے میں سرسیّد یونیورسٹی کے شعبہ کھیل کی جانب سے اولمپئن اصلاح الدین ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں انٹرفیکلٹی اور اولمپئن الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کے موقع پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔ کھیلے گئے میچ میں اولمپئن الیون نے یونیورسٹی فیکلٹی کو4-2سے شکست دی۔ اولمپئن الیون کی جانب سے اصلاح الدین، کامران اشرف، سمیر حسین اور ایاز محمود نے ایک ایک گول جبکہ یونیورسٹی فیکلٹی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان اور عادل عسکری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
تازہ ترین