• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبقدر کٹیگری سی ہسپتال میں کئی مشینیں غیرفعال، بجلی ناپید

پشاور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت کے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ نے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دوروں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ، اس حوالے سے شبقدر کے کٹیگری سی ہسپتال کا دورہ بھی کیا گیا جہاں کئی طبی آلات ومشینیں خراب پڑی تھیں جبکہ بجلی نہ ہونے کیوجہ سے بھی مشینیں بند پڑی تھیں، اس صورتحال کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو سخت مشکلات درپیش تھیں ، آئی ایم یو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل شہزاد کی قیادت میں ٹیم نے شبقدرمیں واقع کٹیگری سی ہسپتال کااچانک دورہ کیا،ہسپتال کے حوالے سے جاری رپورٹ میں آئی ایم یو نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ ہسپتال میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، آپریشن تھیٹر میں سٹیریلائزیشن کا نظام بھی ٹھیک نہیں تھا، ہسپتال کے گائنی وارڈ میں الٹراسائونڈ مشین اور انیستھیزیا مشین خراب تھیں جبکہ ایکسرے مشین بھی بجلی نہ ہونے کیوجہ سے بند پڑی تھی، اسی طرح ایچ بی وی اورایچ سی وی کٹس بھی دستیاب نہیں تھے تاہم صفائی کی صورتحال بہترتھی۔آئی ایم یو رپورٹ کے مطابق کٹیگری سی ہسپتال ہائی رسک علاقے میں واقع ہے لیکن اسکے باوجود سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہیں تھے جبکہ ہسپتال کے ایم ایس نے بھی سیکورٹی سٹاف تبدیل کرنےکی سفارش کی۔
تازہ ترین