• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے اداکارہ ساگریکا گھٹکے سے شادی کر لی

بھارتی کرکٹر ظہیر خان نے بالی وڈ اداکارہ ساگریکا گھٹکے سے شادی کرلی،ولیمہ کی تقریب27نومبر ممبئی کے تاج محل پیلس ٹاور میں ہو گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی پی ایل کی ٹیم دہلی ڈئیر ڈیولز کے کپتان ظہیر خان نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کر کے کیا، اداکارہ ساگریکا گھٹکے اور کرکٹر ظہیر خان نے ایک نجی تقریب میںآج ( جمعرات) شادی کر لی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

تصاویر میں ساگریکا گھٹکے نے سرخ ساڑھی جبکہ ظہیر خان نے کرتا پاجاما پہنا ہوا ہے،ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھٹکے رواں سال اپریل میں منگنی کی تھی ۔

واضح رہے کہ ساگریکا گھاٹکے فلم "چک دے انڈیا" میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تازہ ترین