• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dengue Campaign Started At Lahore

ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں رواں سال ڈینگی مہم کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ان ڈور 79 ہزار 944 ڈینگی لاروے تلف کئےگئے۔

ڈینگی سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایک کروڑ 11 لاکھ 58 ہزار مرتبہ گھروں کی ڈینگی سرویلنس کی گئی۔

انیس لاکھ 52 ہزارمقامات کو آؤٹ ڈور سرویلنس میں چیک کیا گیا، ڈینگی کے 69 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے۔

انسداد ڈینگی اسکواڈ کی اسپیشل 49 ملازمین پر مشتمل ٹیم نے 12 ہزار سے زائد شکایات کو حل کیا۔

 

تازہ ترین