• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتب دکھاتے فائر فائٹرز توازن بگڑنے پر گر پڑے

میکسیکو میں سیڑھیوں پر کرتب دکھانے والے فائر فائٹرز توازن بگڑنے پر گر پڑے۔

دوسروں کو مصیبت سے نجات دلانے والے خود مشکل کا شکار ہوگئے۔

یوں تو فائر فائٹرز کا کام ہنگامی حالات میں دوسروں کو مدد فراہم کرکے مصیبت سے چھٹکارہ دلانا ہوتا ہے لیکن یہاں تو خود ان پر مشکل آ پڑی۔

میکسیکو کے شہر پورٹو ورلاٹامیں 9 فائر فائٹرز ٹرک کے اوپر رکھی سیڑھیوں پر چڑھ کر کرتب دکھانے میں مصروف تھے کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث زمین پر گر پڑے۔

حادثے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان تو نہ ہوا البتہ سینکڑوں تماشائیوں کے سامنے ان فائر فائٹرز کا مذاق ضرور بن گیا۔

تازہ ترین