• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکٹوریا آزارنکا آکلینڈ ایونٹ سے ٹینس میں واپسی کیلئے پرعزم

آکلینڈ ( جنگ نیوز) وکٹوریا آزارنیکا آکلینڈ میں ہونیوالے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے ٹینس کورٹ میں واپسی کرینگی ۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی آزارنیکا نے 2016 میں بیٹے کی پیدائش اور اس کے بعد اس کی تحویل کے مقدمے کے سبب سفر نہیں کر سکتی تھیں ۔ عدالت نے جب تک بچے کی تحویل کا معاملہ تھا انہیں سفر کرنے سے روک دیا تھا ۔ اسی دوران انہوں نے فیڈ کپ میں بیلارس کی نمائندگی سے بھی معذرت کرلی تھی۔ مگر اب آکلینڈ ایونٹ میں واپسی کا فیصلہ کر چکی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ٹیم کیساتھ بہت سخت محنت کی ہے ۔ اپنے مقاصد پر بھی توجہ ہے میرا مقصد واپس نمبر ون کی پوزیشن پر آنا اور گرینڈ سلم جیتنا ہے ۔  
تازہ ترین