• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ لوگوں کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے، سراج الحق

The Corrupt People Should Be In The Adelaa Jail Siraj Ul Haq

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناہےکہ نوازشریف کی نااہلی کافی نہیں ،کرپشن میں ملوث تمام افراد کو اڈیالہ جیل میں ہونا چاہیے۔

وزیرآباد میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ نوازشریف کہتےہیں کہ انھیں کیوں نکالا؟ سابق وزیراعظم کو عوام کی بددعائیں لگی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں باصلاحیت ہیں،لیکن ملک میں روزگار نہ ملنے کی وجہ انھیں باہرجانا پڑتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھاکہ تربت میں مارے گئے بےروزگار نوجوان کے قتل میں کوئی اور نہیں بلکہ ہمارےحکمران خود ملوث ہیں،انہوں نےآئندہ الیکشن میں 50 فیصدٹکٹ نوجوانوں کودینےکا اعلان بھی کیا۔

سراج الحق نےکہاکہ اگرسپریم کورٹ نےچورروں کااحتساب نہیں کیاتو عوام خود احتساب کریں گے۔

تازہ ترین