• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اقتدارکیلئے شیطان سے بھی اتحادکرسکتے ہیں،سعدرفیق

Todays Print

لاہور(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدارکیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرسکتے ہیں‘سینیٹ میں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے اور اگر عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دارپیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری ہوں گے اور وہ تاریخ میں اس سے بچ نہیں سکیں گے ،عمران خان بے چارہ تو قابل رحم ہے ۔

سیاستدانوں اور مقبول قیادت کے خلاف الزامات وہی پرانے ہیں البتہ کھلاڑی نئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاتی امراءرائے ونڈ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سندھ میں تنظیم سازی اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو۔

تازہ ترین