• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ،جے یوآئی ایم پی اے فضلشکور کو پارٹی سے نکال دیا گیا،رکنیت ختم

چارسدہ (نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام (ف)نے پی کے 17سے اپنے ایم پی اے فضل شکور خان کو پارٹی سے نکال دیا ہے، فضل شکور پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے اور تنظیمی ہدایات سے روگردانی کے الزامات ہیں،جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان نے کابینہ کے دیگر اراکین اور ذمہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے فضل شکور خان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے اور پارٹی سے نکالنے کا باقاعدہ اعلان کیا، مولانا ہاشم خان نے کہاکہ جید علماءاور جے یوآئی پر مر مٹنے والے پارٹی عہدیداروں کو نظر انداز کرکے گزشتہ انتخابات میں فضل شکو ر کو ٹکٹ دیا گیا مگر موصوف نے کامیابی حاصل کے بعد جے یوآئی کارکنوں ، پارٹی اکابرین ، علماء اور تنظیم کو نظر انداز کرنا شروع کردیا ،پارٹی مخالف سرگرمیوں اور تنظیمی ہدایات سے روگردانی پر انکو متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین عرصہ دراز سے مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہر زہ سرائی کر رہے ہیں مگر اسکے باوجود فضل شکور نے وزیر اعلیٰ کیلئے اپنے حجرے میں جلسے کا انعقاد کیا،جلسہ کی جگہ تبدیل کرنے کیلئے ان کو باقاعدہ نوٹس جاری کیا گیا مگر انہوں نے نوٹس کا جواب نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فضل شکور خان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائیگا جبکہ صوبائی اسمبلی کے فلور پربھی آواز اٹھائی جائیگی ۔
تازہ ترین