• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کا ریورس گیئر،سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک بار پھر ریورس گیئر لگاتے ہوئے سنیئر کھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سلیکشن کمیٹی کو اس بارے میں خصوصی ہدایت کردی گئی ہے ، ہاکی فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے تربیتی کیمپ میں عمران بٹ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا ، فٹنس بہتر ہوئی تو ٹیم میں بھی شامل کر لیے جائیں گے ۔ کامن ویلتھ گیمز کا انعقاد آئندہ سال آسٹریلیا میں ہوگا، پی ایچ ایف نے سابق کپتان محمد عمران ، حسیم خان، محمد دلبر کو بھی واپس لانے پر غور شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین