کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈ الیون آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے منظوری دے دی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون میں دنیا کے نامور کھلاڑیوں نے پاکستان آنے پر حامی بھرلی ہے، ان میں نیوزی لینڈ، بیلجیم، انگلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، ہالینڈ، جرمنی، ملائیشیا، چین کےکھلاڑی شامل ہونگے جبکہ ہال آف فیم میں پانچ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ ئیں گے۔ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، ورلڈ الیون دس سے 14جنوری تک پاکستان آئے گی اور پاکستان کی قومی ٹیم کے خلاف کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تین میچز کھیلے گی۔